جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بندر کو کچلنے پر بھارتی شہری کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے محکمہ جنگلات نے تیز رفتار بس سے بندر کو کچلنے پر ڈرائیور پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں جانوروں کو گاڑیوں تلے کچلنے یا نقصان پہنچانے کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے دودھوا ٹائیگر ریزو کے کور فاریسٹ ایریا میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار بس نے بندر کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کردیا۔

- Advertisement -

واردات کے بعد بس ڈرائیور نے جائے واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فاریسٹ آفیسر نے اسے گرفتار کرکے بس کو قبضے میں لے لیا اور جرمانہ کی ادائیگی کے بعد بس کو چھوڑا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بس دوڑا رہا تھا جب کہ جنگل میں صرف 40 کلومیٹر کی رفتار سے بس چلانے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے مختلف جنگلات کے علاقوں میں گزشتہ 2 برس کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر آٹھ گھڑیال ہلاک ہوچکے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں ایک شیرنی اور ہرن بھی تیزرفتار گاڑی سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں