جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

انگلینڈ کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ ٹیم کو سیمی فائنل کے چیلنج سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلش فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے۔ پیر کو سری لنکا ‏کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ کے دوران فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں گراؤنڈ سے باہر ‏جانا پڑ گیا تھا۔

بعدازاں اسپتال میں ان کا اسکین کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی انجری کو سنجیدہ نوعیت کی قرار دیتے ہوئے ‏آرام کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے کم از کم 3 ہفتے کا وقت بتایا ہے۔

Tymal Mills ruled out of the T20 World Cup

رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلینڈ ٹیم نے ٹائمل ملز کو ڈراپ کر کے ریس ٹوپلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلش بورڈ کی درخواست پر آئی سی سی کی ٹیکنکل ٹیم نے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی۔

ملز کی چوٹ انگلینڈ کی ورلڈکپ مہم میں بڑا دھچکا ہے وہ اپنی تیز رفتار بولنگ اور مہارت کی وجہ سے جانے ‏جاتے ہیں۔ ملز اب تک ٹورنامنٹ میں 7 وکٹیں لینے والے دوسرے انگلش بولر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں