اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس؛ وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات جاری‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ورثا کی ‏مرضی سے ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے ورثا کو انصاف دلایا جائے اور لواحقین کی مرضی سے ‏مقدمے کا اندراج کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نےقمبر میں دو قبائل میں تصادم میں خاتون کے قتل کا نوٹس بھی لیتے ہوئے واقعےکی شفاف تحقیقات ‏اور قاتلوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ‏

- Advertisement -

قبل ازیں ملیر جام گوٹھ میں نوجوان کے قتل پر اہلخانہ نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏سالارگوٹھ میں گزشتہ روز بااثر افراد تلور پرندےکا شکار کرنےآئےتھے تمام افراد پی پی رہنماجام اویس بجار کے ‏مہمان تھے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رات کو جام اویس بجار کے گارڈ گھرآئے اور ناظم جوکھیوں کو اوطاق لے گئے مقتول ‏کے بھائی نےاوطاق جاکراویس بجارسےمعافی مانگی مگراسےرحم نہ آیا، اویس بجارکےگارڈزنےناظم جوکھیوں ‏پر تشدد کیا اور بھائی کو گھربھیج دیا۔

لواحقین نے کہا کہ لاش کی اطلاع میمن گوٹھ تھانےسےموصول ہوئی اور پولیس نے ڈرامائی کارروائی میں 2افراد کو ‏حراست میں لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں