اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میرے سر پر بال کیوں نہیں ؟ ننھی بچی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز ننھے منے بچوں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، کچھ آپ کو ‘اوہ’ کہنے پر مجبور کرتی ہے تو کچھ آپ کی مزاح کی حِس کو جلا بخشتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی اپنے پالتو جانور کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہے، قریب ہی بچی کی ماں لیٹی ہے، بچی معصومانہ طور پر اپنی والدہ کے بالوں پر ہاتھ لگاتی ہے اور فوری طور پر تجسس کے ساتھ وہ اپنے سر کو چھوتی ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ ‘ میرے سر تو بال ہی نہیں ہے’

معصوم اور پیاری سے بچی کا مزاحیہ ردعمل کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ "یہ ایسا ہی ہے جیسے اسے پوری طرح سے احساس ہو گیا کہ اس کے بال نہیں ہیں!”۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، ابھی تک اس ویڈیو کو 2.4 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسے 1.7 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، صارفین کی جانب سے بچی کے ردعمل کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کئی صارفین نے کمنٹس میں لکھا کہ آخر بچی کیا سوچ رہی ہوگی؟۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katie💕 (@ktgirlie01)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں