جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: کینگروز ‘زخمی بنگال ٹائیگرز’ پر جھپٹنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا، پہلا ٹاکرا دبئی میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا، بنگال ٹائیگر چار میچز میں شکست کے باعث ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کی گروپ ون سے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔

آسٹریلیا کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ فتح کی صورت میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا کے ہم پلہ ہوجائے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی، شین وارن

دوسرا میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظبی میں رات 7 بجے کھیلا جائے گا، سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، تاہم دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز یہ میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی، یہ بنگلہ دیش کی کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پہلی فتح بھی تھی۔

یہ آسٹریلیا کی ٹی20 کرکٹ میں لگاتار پانچویں سیریز میں شکست تھی، اس سے قبل وہ انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز ہار چکی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں