پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مبانق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ اور بدین، سجاول ،چوہڑجمالی ،میرپوربٹھورو ، جاتی اور دیگر ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8اور گہرائی 17کلومیٹر تھی، زلزلےکامرکز بدین سے 50کلومیٹر دورجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے خوف سے لوگ دکانوں اورگھروں سے باہر نکل آئے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس میں نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقے شامل تھے۔

یاد رہے اگست میں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں