اشتہار

صرف ایک ہی گاڑی پر بارش برسنے کی عجیب وغریب ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر انوکھی ومنفرد ‘بارش’ کی وائرل ویڈیو نے صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

انڈونیشیا سے سامنے آنے والی اس عجیب وغریب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں سے صرف ایک پر ‘بارش’ برس رہی ہے جبکہ باقی ساری خشک کھڑی ہیں۔

یہ واقعی بارش ہے یا پھر مصنوعی طریقے سے گاڑی پر پانی برسایا جارہا اب تک واضح نہیں ہوسکا، اس معمے پر انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے بھی وضاحت پیش نہیں کی۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہوٹل کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کی ویڈیو دیکھ کر مجھے لگا کوئی گاڑی پر پانی کا اسپرے کررہا ہے لیکن اطراف میں نظر دوڑائی تو کوئی بھی نہ تھا۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی بارش ممکن نہیں، برسات بڑے حصے کو گھیرتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ چھوٹا کلاؤڈ برسٹ کی صورت میں تھوڑے حصوں پر بارش ہوتی ہے لیکن مذکورہ ویڈیو میں بارش کا دائرہ انتہائی کم ہے لہذا یقین کرنا مشکل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں