اشتہار

پاکستان میں کتنے کروڑ لوگوں نے ویکسین لگوائی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسی نیشن پربھرپور اطمینان ‏کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجرجنرل ‏ظفر، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

این سی او سی اجلاس میں ملک میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم پر غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں ‏بتایا گیا کہ ملک میں 10کروڑ 80لاکھ سےزائدلوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ ‏

- Advertisement -

ملک بھر ویکسی نیشن کی بلند شرح آزادکشمیر میں 59فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پنجاب میں52فیصد، کے پی ‏میں 48فیصد اور سند ھ میں 40 فیصد ہے۔

Image

ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی کمرترین سطح 17فیصد بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں ‏کورونا ویکسی نیشن کی شرح54فیصد رہی۔

اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی نے بھرپورانسداد کورونا ویکسی نیشن چلانے پر صوبوں کی تعریف کرتے ہوئے ‏کوروناسے متعلق پابندیوں اور نمز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ‏

این سی اوسی نے مساجد میں کورونا پابندیوں پرعملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مساجد میں ایس اوپیز ‏پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں