تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ہالی ووڈ اداکار کے شکر گزار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا کوپ 26 میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کوپ 26 میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اس وقت ماحولیاتی بحران کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کوپ 26 سے متعلق ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوپ 26 زمین اور انسانوں کے تحفظ کے لیے اہم ترین موڑ ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اس وقت دنیا لیڈروں کو دیکھ رہی ہے، دنیا ہم پر زور دے رہی ہے کہ ان لمحات میں اٹھ کھڑے ہوں۔

ہالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں بچا ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی کانفرنس: عالمی رہنماؤں کی غیرسنجیدگی؟ گریٹا تھنبرگ کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مہم چلانے والی نوعمر سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جانب سے ہڑتال اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ عالمی لیڈرز صرف بیان بازی اور دکھاوا کررہے ہیں۔

گریٹا تھنبرگ نے کوپ 26 کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے دکھاوے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ عوامی سے تبدیلی آئے گی۔

Comments

- Advertisement -