تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ماحولیاتی کانفرنس: عالمی رہنماؤں کی غیرسنجیدگی؟ گریٹا تھنبرگ کا بڑا اعلان

گلاسکو : گریٹا تھنبرگ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے موسمیاتی مارچ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مہم چلانے والی نوعمر سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جانب سے ہڑتال اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی لیڈرز صرف بیان بازی اور دکھاوا کررہے ہیں۔

گریٹا تھنبرگ نے کوپ 26 کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے دکھاوے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ عوامی سے تبدیلی آئے گی۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت دنیا بھر سے 20 ہزار حکومتی نمائندگان، لیڈران اور گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر سماجی کارکنان موجود ہیں، جو کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26 نامی سمٹ میں شریک ہیں۔

کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے لیکن کانفرنس میں شریک عالمی رہنما انتہائی اہم مسئلے پر غیرسنجیدہ نظر آتے ہیں جس کی کچھ جھلکیاں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں، جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -