اشتہار

گھر سے محروم اور پارک میں سونے والا ارب پتی کیسے بنا؟ سچی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

پارک کی بنچ پر سونے والا رومانیہ نژاد امریکی شہری ای کامرس سے منسلک ہوکر ارب پتی بن گیا۔

محنت میں عظمت ہے والی کہاوت تو سب سے سن رکھی ہوگی اور یقیناً اپنی آنکھوں سے اس کا نمونہ بھی دیکھا ہوگا، آج ہم بھی ایسی ہی ایک سچی کہانی اپنے قارئین کی نظر کررہے ہیں جو رومانیہ کے شہری کی ہے۔

نک مکوٹا نامی 37 سالہ شخص جو آج امریکا میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں 16 برس قبل 500 ڈالر لیکر 21 سال کی عمر میں بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپی ملک رومانیہ سے امریکا تنہا منتقل ہوئے تھے۔

- Advertisement -

امریکی شہر لاس اینجلس پہنچے تو ایئرپورٹ سے ان کے مطلوبہ مقام پر 100 ڈالر ٹیکسی کا کرایہ لگ گیا جس کے بعد ان کی جیب میں کل 400 ڈالر بچے اور اتنی رقم میں انہیں اپنی رہائش اور کھانے کا بندوبست اس وقت تک کرنا تھا جب تک کوئی مناسب نوکری کا مل جائے۔

اس رقم میں انہیں کہیں چھوٹا سا فلیٹ بھی نہ ملا جس کے باعث وہ نک مکوٹا نے کئی راتیں پارک کی بنچ پر سو کر گزاری یہاں تک کہ انہیں گاڑیاں پارک کرنے کی نوکری مل گئی اور وہ چھوٹا فلیٹ کرائے پر لینے کےلیے پیسے بچانے لگے۔

اس دوران نک نے اپنی انگریزی بھی کافی بہتر کرلی تھی جس کی بدولت انہیں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا لائسنس مل گیا، جس کے بعد انہوں نے بطور بروکر کام کیا اور 2013 میں ای کامرس پر جز وقتی کام شروع کیا تاکہ آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

رومانیہ نژاد امریکی شہری نے پہلے ماہ ہی 3 سے 4 ہزار ڈالر کمائے تو احساس ہوا کہ ای کامرس پر فل ٹائم کرکے زیادہ بہتر مستقبل بناسکتے ہیں جس کے بعد انہوں نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی ملازمت چھوڑی اور ای کامرس پر فل ٹائم الیکڑانک کی اشیاء فروخت کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی قسمت بدل گئی اور آج وہ ایمازون، ای بے اور وال مارٹ جیسی کئی ای کامرس ویب سائٹس پر متعدد اسٹورز کے مالک ہیں۔

نک مکوٹا جن کے پاس چھوٹے سے فلیٹ کا کرایہ نہیں تھا وہ آج امریکا اور رومانیہ میں 100 سے زائد فلیٹس اور 4 بیش قیمتی گاڑیوں کے مالک بن چکے ہیں، آج ان کی آمدنی کروڑوں ڈالرز میں ہوتی ہیں۔

نک نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گریجوشن کے بعد رومانیہ سے نکلے تھے تاکہ اپنا مستقبل بہتر بناسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ایک کمپنی نے اکاؤنٹنٹ جب کہ والدہ ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

نک مکوٹا نے والدین اور بھائیوں کےلیے علیحدہ علیحدہ فلیٹس خرید کر انہیں بطور تحفہ دئیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رومانیہ نژاد امریکی شہری نک مکوٹا نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مرحوم دادی کا شکریہ ادا کیا جن کے دئیے ہوئے 500 ڈالر کی مدد سے وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں