ریاض: سعودی عرب کے نجی شعبے میں سعودائزیشن کی شرح میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ملازمت کے نجی شعبے میں سال رواں کی تیسری چوتھائی کے دوران سعودائزیشن(تارکین وطن کی جگہ مقامیوں کو ملازمت دینا) کی شرح میں 23.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 60 ہزار سعودی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا۔
- Advertisement -
اس حوالے سے سوشل انشورنس کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سال رواں تیسری چوتھائی میں نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 26 ہزار875 ہوگئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اس شعبے میں سے 65.06 فیصد مرد جبکہ 34.94 فیصد خواتین ہیں۔
خیال رہے کہ نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہیومن ریسورسز فنڈ کی کوششوں سے کیا گیا ہے جو نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کر رہا ہے۔