اشتہار

‏’چینی بحران کا سامنا، اسٹاک انتہائی کم رہ گیا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان آل پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسٹاک بہت کم رہ گیا ہے پنجاب حکومت کی مداخلت ‏سے مارکیٹ میں چینی بحران کا سامنا ہے۔

ترجمان شوگرملزایسوسی ایشن کے مطابق چینی بروقت درآمدنہیں کی گئی 4ٹینڈرز کو منسوخ کیا گیا جس کی ‏وجہ سےچینی کی آمد میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ شوگرملز کے پاس چینی کا اسٹاک بہت کم رہ گیا پنجاب حکومت کی مداخلت سے مارکیٹ ‏میں چینی بحران کاسامناہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر، ایس پی ‏کینٹ نے گارڈن ٹاؤن اورنگزیب بلاک میں چھاپا مارا اور 100کلو چینی کے1000 بیگز برآمد کر لیے۔

چھاپا چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر مارا گیا اور کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں