تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’بھیجوں کیا؟‘ : فہد مصطفیٰ اور وہاب ریاض کی واٹس ایپ چیٹ نے دل جیت لیے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان اور نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض کی ضرورت بروقت پوری کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ گفتگو اور اُن کی طرف سے بھیجی جانے والی اشیا کی تصاویر شیئر کیں۔

واٹس ایپ گفتگو میں فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض کو کھانا کھانے کا بولا اور کہا کہ اگر گدے چاہیں تو وہ بتا دینا۔

فہد مصطفیٰ کے اس میسج پر وہاب ریاض نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’باس اسٹوڈیو میں ایک گدا، دو پلاؤ اور ایک کمبل چاہیے‘۔

اس میسج پر فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض سے پوچھا کہ ’تم سنجیدہ ہو، (سامان) بھیج دوں کیا؟‘۔ فاسٹ بولر نے جواب میں لکھا کہ ’ہوجائے تو بہترین ہوجائے گا‘۔

اس پر اداکار نے لکھا کہ ’ٹھیک ہے بس بھیج رہا ہوں‘۔ تھوڑی دیر بعد وہاب ریاض نے آئیکون بنا کر اُن کو میسج دوبارہ بھیجا، جس پر فہد مصطفیٰ نے پوچھا کہ سامان آگیا؟۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض اے اسپورٹس کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے حوالے سے جاری نشریات کا حصہ ہیں۔ اُن کے علاوہ مشہور کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور مصباح بھی پینل کا حصہ ہیں، جو ہر میچ کے بعد اپنی ماہرانہ آرا پیش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -