ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

حبا بخاری کا منگیتر سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بکاری نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر سے متعلق سوال کا مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

اداکارہ حبا بخاری نے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ’آپ شادی کب کررہی ہیں؟‘

حبا بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ جلد ہی شادی کرلیں گی۔‘

- Advertisement -

ایک اور مداح نے ادکارہ سے کہا کہ ’سچ سچ بتادیں کس سے شادی کریں گی؟‘ حبا بخاری نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اللہ کا پکا وعدہ لڑکا ہے۔‘

حبا بخاری سے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے منگیتر کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا وہ اپنے منگیتر کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں