تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کا پابند کیا جائے‘

لاہور: چینی کی قیمت میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی ہونے کے  باوجود اس  کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے جو حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں درآمد  شدہ چینی موجود ہے مگر اس کے باوجود  قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، قیمت میں ہوشربا  اضافے کے بعد چینی  عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے ۔

اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ  حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کا پابند کیا جائے اور  سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: چینی کی بڑھتی قیمتیں اور مصنوعی قلت، شوگر مافیا کیخلاف کارروائی

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ جاری ہے، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور کی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی میں چینی ناپید ہوچکی ہے جب کہ کریانہ مارکیٹوں میں  چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ فیصل آباد کی صورتحال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، جہاں چینی کے نرخ 160 روپے تک پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 165 روپے فی کلو جب کہ کراچی اور سکھر میں 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں