اشتہار

مالم جبہ ریزوٹ سیاحوں‌ کے لیے تاحکم ثانی بند

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختون خواہ کے علاقے سوات میں قائم مالم جبہ ریزوٹ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا۔

نمائندہ اے اے آر وائی نیوز  شہزاد عالم کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے مالم جبہ میں قائم ریزوٹ پر حملہ کر کے حفاظتی بیریئر توڑے جبکہ عملے کو ہراساں کیا۔

ریزوٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو سال میں تیسری بار شرپسندوں کی جانب سے ریزوٹ کو نشانہ بنایا، سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر مالم جبہ اسکینگ ریزوٹ کو سیاحوں کیلئے تاحکم ثانی بندکردیا گیا۔

- Advertisement -

ضلعی پولیس آفیسر سوات زاہد مروت نے بتایا کہ مقامی افراد اور ریزوٹ انتظامیہ کے درمیاں راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد مقامی افراد نے مالم جبہ ریزوٹ پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

مزید پڑھیں: سوات جانے والے سیاحوں‌ کے لیے بری خبر

انہوں نے بتایا کہ تنازع کے فوری بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے البتہ پولیس اور ڈی سی کی بروقت مداخلت کے بعد مقامی افراد گھروں کو چلے گئے، اب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

یاد رہے کہ سوات کے علاقے مینگورہ کے رہائشی افراد سے مالم جبہ جاتے وقت ٹیکس نہیں لیا جاتا جبکہ دیگر علاقوں سے گاڑیوں میں آنے والوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے، اس ٹیکس کی وجہ سے مقامی افراد شدید غم و غصے کا شکار بھی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں