جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ختم کرنے فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کی سمری وزارتِ داخلہ کو موصول ہوچکی، جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد ٹی ایل پی پر عائد سیاسی پابندیاں ختم ہوگیں۔

- Advertisement -

May be an image of text

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

گذشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا تھا کہ وزارت قانون نےحکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی ہے۔

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اُسے  آئین کے تحت سیاسی آزادی حاصل ہوجائے گی، جس کے تحت وہ کرین کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں