اشتہار

شعیب ملک کی تیزترین ففٹی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیزترین نصف سنچری بنانے والوں ‏کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف برق رفتاری سے رنز میں اضافہ کیا اور ‏‏18 گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، انہوں نے 54 رنز کی باری کھیلی جس میں 1 چوکا اور 6 ‏چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

رواں عالمی کپ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں شعیب ملک پہلے پاکستانی ہیں، اس ‏فہرست میں شامل بھارت کے کےایل راہول نے بھی 18 گیندوں پر ففٹی بنائی۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے دو بار تیز ترین نصف سنچری بنائی، ایک بار انگلینڈ کے خلاف 24 گیندوں پر اور ‏دوسری بار ویسٹ انڈیز کے خلاف 25 گیندوں پر بنائی۔

انگلینڈ کے اوپنر جوش بٹلر نے سخت حریف آسٹریلیا کے خلاف 25 گیندوں پر ففٹی بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں