جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو بااختیار بنانے پر کام شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات دینے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

- Advertisement -

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔

یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں