تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد پر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد پر آگئی ، ایک دن میں 9 افراد جاں بحق اور 449 کیسز رپورٹ ہوئے‌‌۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار547 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41  ہزار  709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 449 مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کوروناسے متاثرہ ایک ہزار 235 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 71 ہزار 963، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 اور بلوچستان میں 33 ہزار 338 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -