جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

2023 کے عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری : گھر گھر ووٹرز کی تصدیقی مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے گھر گھر ووٹرزکی تصدیقی مہم کا آغازکردیا ، مہم کا مقصد 2023 کے عام انتخابات کے لئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں بروقت تیار کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے الیکشن کمیشن کے عملے نے گھر گھر ووٹرز کی تصدیقی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد 2023 کے عام انتخابات کے لئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں بروقت تیار کی جا سکیں، گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہی ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قومی مفاد کی خاطر الیکشن کمیشن کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے عملے کے تبادلے اور تقرریوں ‏پر پابندی عائد کی تھی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹرز کو مراسلہ بھیجا تھا ، جس میں کہا تھا کہ اب صوبائی حکومتیں ‏ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایسے کسی افسران کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے جوکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ‏ووٹرز فہرست کے عمل شریک ہیں۔

خیال رہے گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق ‏کے عمل کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہےجو کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے ‏بعد متوقع ہیں تاہم سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد سندھ میں نئی حلقہ ‏بندیوں پر کام شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں