کراچی : ناظم جوکھیوقتل کیس میں کراچی کی ملیرکورٹ نے پیپلزپارٹی کےایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیرکورٹ میں میمن گوٹھ میں شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے کہا مقدمے میں دو ملزمان مفرور ہیں، مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں۔
جس پر عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 3ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی پیشی پر ملیرکورٹ میں وکلا نے جام اویس کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
یاد رہے مقتول ناظم نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پراپلوڈکی تھی ، جس کے بعد مقتول ناظم کی تشددزدہ لاش ملیرمیمن گوٹھ سےملی تھی۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کے مہمانوں کی ویڈیوسوشل میڈیاپر ڈالنے پر ناظم جوکھیو کو جام ہاؤس بلا کر قتل کیا گیا، مقتول کے ورثا نے رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کومقدمے میں نامزد کیا ہے۔
خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات کیلئےایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کی سربراہی میں آٹھ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔