منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی ہے کہ شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والے افراد کو حکومت نے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) سے ایک شخص نے سوال کیا کہ شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والوں کو مملکت براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والوں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایسے لوگوں کو مملکت آنے کے بعد قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی، درس وتدریس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ و لیکچرر اور انسٹی ٹیوٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے علاوہ جامعات میں زیر تعلیم طلبا جو تعلیمی وظیفہ پر مملکت میں مقیم ہیں، انہیں براہ راست مملکت آنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی خوراکیں مکمل کی ہوں گی یا روانگی سے قبل ایک ویکسین لگوائی ہوگی وہ قرنطینہ سے آزاد ہوں گے۔

اسی طرح قرنطینہ کی پابندی سے مذکورہ زمروں میں شامل افراد کے اہل خانہ بھی مستثنٰی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں