اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پنڈورالیکس میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کےلیےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیب کے پر کاٹ دیے ہیں، نیب کو کھلونا اور ہتھیار بنایا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، سراج الحق نے پانامہ لیکس پٹیشن میں ہی متفرق درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیساتھ پنڈورا لیکس میں شامل افراد کےخلاف بھی تحقیقات کی جائیں، پینڈورا پیپرز پانامہ لیکس کا تسلسل ہے، بڑے بڑے شہریوں کے نام سامنےآئے، پینڈورا پیپرز پر حکومت نے تحقیقات شروع کیں لیکن پیش رفت نہیں ہوسکی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی درخواست پہلے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، عدالت پانامہ کے ساتھ پینڈورا پیپرز کی بھی تحقیقات کرائے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے نیب کے پر کاٹ دیے ہیں، پی ٹی آئی نےنیب کو کھلونا اور ہتھیا ر بنایا ہوا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں کو ناکام غیر مؤثر بنایا گیا، حکومت نے نیب آرڈیننس لاکر خود کواین آراو دیا ہے، نیب اب صرف عام غریب آدمی پرہاتھ ڈال سکتاہے۔
انھوں نے کہا کہ چینی بحران کےدوران شوگرمافیانے184ارب کاخزانےکونقصان پہنچایا ، آٹابحران میں220ارب کانقصان سرکاری خزانےکوپہنچایاگیا، پٹرول بحران میں225ارب کانقصان سرکاری خزانےکوپہنچایا۔