دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نمیبیا کی جانب سے دیا جانے والا 133 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
روہت شرما نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لوکیش راہول 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سوریا کمار یادو 25 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے۔
نمیبیا کی جانب سے واحد وکٹ جین لینک نے حاصل کی۔
اس سے قبل نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیاتھا۔
ڈیوڈ ویزے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسٹیفن بارڈ نے 21 اور فرائے لنک نے 15 رنز اسکور کیے۔
View this post on Instagram
جین فرائے لنک 15 اور روبن 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے روی چندر ایشون اور رویندرا جڈیجا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمرا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھارت نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیمیبا دونوں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں۔
Toss news from Dubai 🪙
India have won the toss and will field first.#T20WorldCup | #INDvNAM | https://t.co/ICh1BVKEFJ pic.twitter.com/SmN1YLWHFT
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 8, 2021
بھارت کو گروپ میں بڑی ٹیمیوں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے ساتھ ہی اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔
دوسری جانب اس نے اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی کوشش کی لیکن کیویز کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست کے بعد یہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
نمیبیا نے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ جیسی ٹیم کو شکست دے کر اپنے لیے سپر 12 کی راہ ہموار کی تھی، جبکہ اس نے دوسرے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا تاہم اسے افغانستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا تھا۔