تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

شاہ رخ خان کی بہن ذہنی توازن کیوں کھو بیٹھیں؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بہن شہناز لالہ رخ خان کے صدمے میں ہونے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شہناز کو والد کی موت کا گہرا صدمہ ہوا اور وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں، وہ دو سال تک سنبھل نہ سکیں اور اکثر بیمار رہنے لگیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اس عرصے کے دوران نہ تو روئیں اور نہ ہی کچھ بولیں لیکن والد کو کھونے کا غم ان کے چہرے پر عیاں تھا۔

اداکار نے بتایا کہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی شوٹنگ کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ لے جایا گیا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جب ہم گانا ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تب بہن کا سوئٹزرلینڈ میں علاج چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ شہناز عمر میں شاہ رخ سے 6 سال بڑی ہیں اور وہ شاہ رخ کے مقابلے میں اپنے والد میر تاج محمد کے زیادہ قریب تھیں۔

شاہ رخ کے والد کا انتقال 1981 میں کینسر کے باعث ہوا تھا، کہا یہ جاتا ہے کہ شہناز کو اس بات کا علم نہیں تھا، وہ اس وقت کہیں باہر گئی ہوئی تھی اور جب وہ گھر واپس آئیں تو اپنے والد کی لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -