اشتہار

سشانت سنگھ کیس، سی بی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی سیکیورٹی ایجنسی (سی بی آئی) نے سشانت سنگھ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈیلیٹ چیٹ، ای میلز تک رسائی کے لیے فیس بک اور گوگل سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کیس کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز تک رسائی حاصل کرے گی جس میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت سشانت کی چیٹ اور ای میل تک رسائی کی درخواست کی جائے گی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس معاملے پر سشانت سنگھ کے اہلخانہ کے وکیل کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سی بی آئی نے ڈیلیٹ شدہ ای میلز اور چیٹ کی رسائی کے لیے امریکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور سی بی آئی کیس میں اب تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے، باوجود اس کے کہ فارنزک رپورٹ میں سشانت کی موت کو خودکشی قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اسے خودکشی قرار دیا تھا۔

این سی بی نے اس سلسلے میں سشانت کی دوست اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں