اشتہار

بیٹے کی چوتھی سالگرہ، عائزہ خان نے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بیٹے کی چوتھی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی چوتھی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان تیمور’سپرمین‘ کا لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ دانش تیمور نے بھی سپر مین کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’فیملی‘ لکھا۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے عائزہ خان کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں عائزہ خان نے بیٹی حورین کی چھٹی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس حورین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے لکھا تھا کہ ’میری باربی 6 سال کی ہوگئی‘۔

عائزہ خان نے لکھا تھا کہ ’اس کے لیے ہمارے لیے ایک بڑا دن ہے، یقین نہیں آتا وہ اتنی تیزی سے بڑی ہورہی ہے، میری چھوٹی فیشن آئیکون، مجھے اس پر بہت فخر ہے’۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’اپنے بچوں کو بڑے ہوتے دیکھنا ایک حیرت انگیز احساس ہے کیونکہ جب میں چاہتی ہوں کہ بڑے ہوں، دنیا دیکھیں اور اس سے سکیھیں اور سمجھ دار ہوں تو میری یہ خواہش ہے کہ میں وقت کو روک سکوں اور اپنے بچوں کے ساتھ اسی لمحے میں ہمیشہ کے لیے رہ جاؤں‘۔

عائزہ خان نے لکھا تھا کہ ’جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے اپنی زندگی مکمل محسوس ہوتی ہے، مجھے کسی اور چیز کی چاہ نہیں رہتی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں