جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے۔

شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔

May be an image of 1 person and text

- Advertisement -

1930 میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخ خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔

علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مسلمانوں کیلیے آزادی کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار  پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 144 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال کے خودی کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مزار کی اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز کا دستہ سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں