منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس: اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی اور مہنگائی کی صورتحال سمیت ای وی ایم کے اسٹیٹس پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے مقاصد پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا جبکہ وزارتوں،ذیلی اداروں میں سی ای اوز،ایم ڈیز کی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کابینہ آئی سی ٹی کرمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ2021 ، این ٹی ڈی سی ایل کےایم ڈی کےتقررمیں عبوری توسیع اور ٹیکس قوانین میں تیسرےترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے گی۔

برآمدی سیکٹر کے لیے گیس،آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی ، جی بی،آزادکشمیرمیں سرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری ، پی ٹی ڈی سی کی زیرملکیت سرکاری اراضی نجی سیکٹرکولیز پر دینے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کےفیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں