تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آسٹریلیا کے خطرناک آل راؤنڈر کا دورہ پاکستان مشکوک

آسٹریلیا کے خطرناک آل راؤنڈر گلین میکسویل کا دورہ پاکستان غیریقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسویل شادی کی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ‏نہیں کر سکیں گے۔ کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ان کی شادی کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم مارچ اور اپریل میں پاکستان کے دورے پر آئے گی اور اس عرصے میں میکسویل اپنی شادی کی ‏تاریخ طے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں میکسویل نے کہا کہ یہ اچھا موقع ہے کہ ہمیں پاکستان کا دورہ کرنے کو مل رہا ہے ‏‏1998 میں آخری بار ہم یہاں آئے تھے اور اب عرصے بعد دوبارہ جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان پر جانے یا نہ جانے کا انحصار منگیتر پر ہے کیونکہ اس دوران ہم شادی طے ‏کررہے ہیں اور یہ بات پیش نظر ہے کہ شادی ملتوی نہیں کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو پاکستان جانے میں تحفظات ہوسکتے ہیں، ‏اسی بنا پر آسٹریلوی ٹیم کمزور کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

ٹم پین کا کہنا تھا کہ ہر چیز درست پائی تو پاکستان میں کھیل کے فروغ کاحصہ بننا چاہیں گے، اگر ‘پاکستان گیا ‏تو اچھا ہو گا’ نہیں تو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا، ابھی ہاں یا نہ ‏کے بیچ نہیں رہوں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، دورے میں 3‏
ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم سنہ 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -