جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دیا مرزا وراثت سے محروم، جائیداد سوتیلے بھائی کے نام منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی خواہش ادھوری رہ گئی، والد کی تمام جائیداد اداکارہ کے سوتیلے بھائی کے نام ہوگئی۔

اکثر و بیشتر جائیداد سے متعلق مسئلے عدالتوں تک پہنچتے ہیں اور کچھ آپسی مصالحت سے ہی حل کرلیے جاتے ہیں لیکن یہ اہم مسئلہ تقریباً گھروں میں پیش ضرور آتا ہے ایسا ہی ایک معاملہ بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے ساتھ بھی پیش کیا۔

دیا مرزا کے والد کا انتقال ہوا تو ان کی تمام جائیداد و دولت اداکارہ کے سوتیلے بھائی کے پاس چلی گئی اور دیا مرزا ہاتھ ملتی رہ گئیں۔

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکارہ نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے والد کی دولت میں کچھ حصہ چاہتی تھی لیکن تمام جائیداد سوتیلے بھائی کو مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جائیداد سوتیلے بھائی کے نام منتقل ہونے کے بعد وہ میری ماں اور مجھ سے ملنے ممبئی آیا اور ہمارے گھر میں گھومتے ہوئے دیوار پر میرے بچپن کی ایک تصویر نظر آئی، جس چار سال کی دیا مرزا اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ کھڑی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس تصویر پر نظر ڈالی تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے دولت کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ میرے پاس میرے والد کی سنہری یادیں ہیں۔

واضح رہے کہ دیا مرزا کی والدہ دیپا بنگالی انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، جو اپنے سابقہ شوہر فرینک اس وقت الگ ہوگئی تھیں جب دیا 5 برس کی تھیں، علیحدگی کے بعد فرینک نے دوسری شادی کرلی جبکہ دیپا بنگالی نے بھی حیدرآباد کے احمد مرزا سے عقد کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں