جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم پھر آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم پھر آمنے سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم پی پی کے بغیر بحال اور فعال بھی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، جس دن سینیٹ سے نوٹیفکیشن لیا اس دن جاتی امرا میں ناشتہ بھی کیا، کائرہ اور پیپلزپارٹی بتائے کیا ایک ٹکٹ میں دو مزے کی کوشش نہیں تھی۔

- Advertisement -

حمد اللہ نے سوال کیا کہ قوم کو بتایا جائے کیا یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سینیٹر نہیں بنے، پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا کیا ایسا نہیں تھا؟

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم پر تنقید اور اپوزیشن کی اپوزیشن بھی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہے اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہے تو بیک ڈور رابطے ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کی بات کریں تو لاہور کے سیاست دان کہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے، مسلم لیگ ن خود اپنے بیانات میں تضاد کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں