جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امیدوار پر انتخابی نشان تبدیل نہ کرنے کی پابندی کا بل ‏

اشتہار

حیرت انگیز

امیدوار پر انتخابی نشان تبدیل نہ کرنے کی پابندی لگانے کا بل پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن جاویدحسنین نے امیدوار پر7سال تک انتخابی نشان تبدیل نہ کرنےکی ‏پابندی لگانے کا بل لانے کی تحریک پیش کی تو حکومت نے آئینی ترمیمی بل کی مخالفت کی۔

حکومتی رکن ملیکہ بخاری نے تحریک مسترد کرنےکیلئےرائےچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہرشخص کوکسی بھی ‏سیاسی جماعت میں شمولیت کاحق دیتاہے۔

- Advertisement -

تحریک پر ایوان میں ووٹنگ ہوئی تو حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن کےحق میں117حکومت کے ‏حق میں 104ووٹ آئے۔

اپوزیشن رکن جاویدحسنین کی بل پیش کرنےکی تحریک منظور ہونے پر ن لیگ کے ایاز صادق نے کہا کہ ‏اپوزیشن کی آج اخلاقی فتح ہوئی عمران خان کوشکست تسلیم کرنی چاہیے۔

اجلاس میں بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے فوجداری قوانین ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر ڈپٹی ‏اسپیکر نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپرد کر دیا۔ ‏

ایوان نے الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ بل کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنےکی تحریک بھی منظور کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں