اشتہار

شعیب ملک سے شادی سے متعلق سوال پر عائشہ عمر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیے۔

عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فوٹو شوٹ پر مداحوں نے تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔

- Advertisement -

ایک صارف نے تصویر پر لکھا کہ ’کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟‘

عائشہ عمر نے اس سوال پر صارف کو طویل جواب دیا، اداکارہ نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں۔‘

اداکارہ نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، دنیا میں لوگوں کے ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں