جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نائیجریا: بچوں کے اسکول میں خوفناک آتشزدگی، 26 لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نائجر: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں گھاس پھونس سے بنے اسکول میں آتشزدگی کے باعث 26 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجر یا میں زائد گنجائش والے اسکولوں میں طلباء کی تعلیم کے لیے اکثر گھانس پھونس کی جھونپڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم اس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی واقعہ نائیجریا کے دوسرے بڑے شہر مراڈی میں پیش آیا، جہاں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 26 سے زائد بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نائیجریا: دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، سینکڑوں طلبا اغوا

مقامی میڈیا کے مطابق گھاس پھونس سے بنے اسکول کے تین کلاس روم آگ کی زد میں آئے، جس سے تین سے آٹھ سال کی عمر کے بچے ہلاک ہوئے، قومی تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔26 children die in Niger school fire - Newspaper - DAWN.COMواضح رہے کہ نائیجریا میں بھیڑ بھاڑ والے اسکولوں میں طلباء کے لیے جگہ بنانے کے لیے اکثر گھانس پھونس کی جھونپڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اپریل میں نائیجریا کے دارالحکومت نیامی کے مضافات میں ایک پرائمری اسکول میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، جس میں 20 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں