جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت میں خوف ناک ٹریفک حادثہ (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست جودھپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار قیمتی گاڑی (آڈی) نے سڑک پر چلنے والے متعدد افراد کو کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعہ جودھپور کے علاقے ایمس روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار آڈی نے سڑک پر چلنے والے کئی افراد کو روند ڈالا۔

دل خراش واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آڈی تیز رفتاری کے باعث متعدد افراد کو کچل کر جھونپڑیوں میں جا گھسی، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ جودھپور نے ہلاک نوجوان کے اہل خانہ کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، سی ایم اشوک گہلوت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوجوان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو ایک ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں