تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا جواب آگیا، ‘واپسی ممکن نہیں ۔۔۔۔۔۔’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ‘جوازات’ کی سروس استعمال کرنے کے بعد فیس کی واپسی ممکن نہیں ہوتی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شخص نے استفسار کیا کہ جوازات کی سروس استعمال کرنے سے قبل جمع کرائی گئی فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سروس حاصل کرنے کے بعد اسے استعمال کیا گیا ہو یا کیا جارہا ہو تو ایسی صورت میں فیس کی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔

اگر سروس استعمال نہیں ہوئی تو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جس سے فیس جوازات کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے، اسی کے ’ری فنڈ‘ آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فیس واپس حاصل کی جا سکتی ہے۔

سعودی حکومت کی سفری پابندی، کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟

خیال رہے کہ فیس واپسی کی کمانڈ دینے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر اسی اکاؤنٹ میں رقم ری فنڈ ہوجاتی ہے، جس کے ذریعے فیس جمع کرائی گئی ہوتی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی مختلف سرکاری خدمات پر فیسیں مقرر ہیں جن کی ادائیگی بینک کے ذریعے آن لائن کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -