دہلی: بھارت میں کرسی پر بیٹھے ہوٹل مالک بلونت رائے کی روح اچانک پرواز کرگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں قائم ایک ہوٹل کا مالک دیکھتے ہی دیکھتے موت سے جاملا اور مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔
وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل پر گراہکوں کی بھیڑ لگی ہے اور بلونت رائے گراہکوں سے پیسے کا لین دین کررہے تھے، تبھی اچانک انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا۔
دل کا دورہ پڑنے پر ہوٹل مالک دیکھتے ہی دیکھتے کچھ سکینڈ میں ہی کرسی پر سے گر پڑا۔ سب کچھ اتنا جلدی ہوا کہ گراہک بھی کچھ سمجھ نہیں پائے اور حیران وپریشان نظر آئے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک گراہک بار بار بل لینے کو کہتا رہا، مگر وہ کچھ نہیں بولے، اسی دوران بلونت رائے اچانک کرسی سے نیچے گرگئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک معاملہ مدھیہ پردیش میں سامنے آیا تھا۔