دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکوں کی برسات کرکے قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے بیٹر آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلے سے قبل دبئی میں پٹنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مڈل آرڈر بلے باز نے گزشتہ روز یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔
آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ آصف علی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔