جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خوشخبری: چینی کے دام اچانک گرِ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا اور اب قیمت میں کمی کا رجحان ہے ۔ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی ‏قیمت میں 15روپےفی کلوکمی ہوئی ہے۔

گروسرایسوسی ایشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 120روپے ہو گئی جب کہ ایکس مل چینی کی ‏قیمت100روپےفی کلو ہے۔

- Advertisement -

گروسرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 102روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نےگنےکی فی من امدادی قیمت250 روپے مقرر کر دی ہے۔ مشیرزراعت منظور وسان ‏کا کہنا ہے کہ 4نومبر سے پہلے 16شگرملوں نے بوائلر اسٹارٹ کر دیےہیں اور 2شوگر ملیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

مشیرزراعت نے کہا کہ باقی شگر ملیں کچھ دنوں میں چلنا شروع ہوجائیں گی وقت پرنہ چلنےوالی شگرملوں ‏کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں