پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

واٹس ایپ کی تھکا دینے والی خامی دور

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی پریشانی دور کردی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی فون ایکس  اسمارٹ فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ فون پر بالکل نئے انداز کے ساتھ چیٹ ونڈو نظر آرہی تھی جبکہ چیٹ باکس کے نیچے بھی خالی جگہ تھی۔

یہ معمولی سی خرابی صارفین کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بن رہی تھی، جس پر انہوں نے کمپنی سے شکایت درج کی۔

- Advertisement -

واٹس ایپ کے ماہرین نے کافی جدوجہد کے بعد اس نقص پر قابو پاتے ہوئے 2.21.220 ورژن والوں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو بااختیار بنانے پر کام شروع کردیا

آئی او ایس صارفین یہ اپ ڈیٹ اسٹور پر بالکل مفت حاصل کرسکتے اور واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے آئی فون ایکس میں آنے والے نقص کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ خرابی کی وجہ سے صارفین کے لیے پیغامات، اسٹیکر، ایموجیز دوستوں کو بھیجنا ناممکن ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں