اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آج کے میچ کو جھولا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ساری امیدیں پاکستان سے ہی ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میں کیویز کی فتح اور اپنی ٹیم کی شکست کے بعد برطانوی ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔
اس ٹویٹ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فتح پر مبارک باد پیش کی اور آج کے میچ کو رولر کوسٹر کہا۔ کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’میں اب اپنی دوسری ٹیم کی کامیابی کا منتظر ہوں‘۔
That was a rollercoaster. Now I wait for my other team to go through – good luck 🇵🇰! Ab sab umeed Pakistan par hai! Congratulations @BLACKCAPS #PakvsAus #T20WorldCup21 @TheRealPCB
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 10, 2021
کرسچن ٹرنر نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی دوسری ٹیم پاکستان ہے، جس کی فتح کے لیے انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ساری امید پاکستان پر ہے‘۔
Behtareen muqabla hoga! Extra IT20 games added to 🏴 tour of 🇵🇰 in 2022. Before that, meri umeed hai for #EngvPak final this weekend! @englandcricket @therealpcb #HarHaalMeinCricket https://t.co/8lMepZ4tJK
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 10, 2021
اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیمی فائنل میچ ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا تھا کہ ’بہترین مقابلہ ہوگا‘۔
یاد رہے کہ آج ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹی ٹوینٹی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ابوظبی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا
کیویز نے 167 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا، ڈیرل مچل نے 72 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جبکہ کونوے چھالیس اور نیشم 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کے بولر لیونگ اسٹون اور ووکس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے گئے، معین علی 51، ملان 41 نمایاں بلے باز رہے تھے جبکہ کیویز بولر ساؤتھی، نیشم، ملنے اور سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔