منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‏’کوئی غلطی نہیں کی، نیوزی لینڈ نے اچھا کھیلا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ 18 ویں اوورز تک ہم میچ میں تھے ایسی کوئی غلطی نہیں کی جس ‏کی وجہ سے میچ ہارے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان نے ٹیم کی کارکردگی کو ‏سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہم نے سخت محنت کی اور خود کو پوری طرح سے پیش ‏کیا۔

انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن اور ان کی ٹیم کو پورا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور آج ہمیں ‏پیچھے چھوڑا، ہم نے جو کیا اس میں سے کسی چیز کو بھی غلط نہیں کہہ سکتے۔

- Advertisement -

مورگن نے کہا کہ مجھے اپنے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے ہم چھکے لگانے والی ٹیم ہیں پچ سلو تھی اور چھکے لگانے ‏میں مشکل ہو رہی تھی پھر بھی اچھا ٹوٹل کیا اور ہم 18 ویں اوورز تک میچ میں تھے نیشم نے چھکے لگائے اور ‏اس طرح کے چھکے لگانے کی صلاحیت رکھنے والے پلیئر کو پورا کریڈٹ دیتا ہوں۔

انگلش کپتان نے کہا کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں قابل فخر کھلاڑیوں کا ہونا خوش آئند ہے ہم پھر سے آگے بڑھیں ‏گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں