منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ماہِ نومبر کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ نے گزشتہ شب نومبر کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتیں شایع کیں، مملکت میں سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے نرخ 11 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے اور 10 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں نومبر کے لیے مملکت کے تمام ریجنز میں پیٹرول 91 کے نرخ فی لٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پٹرول 95 کے نرخ 2 ریال 33 ہلالہ برقرار رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈیزل 52 ہلالہ فی لٹر اور کیروسین 70 ہلالہ فی لٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل پی جی کے نرخ 75 ہلالہ ہیں۔

خیال رہے کہ آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں، اس مرتبہ پرانے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں