بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہیلو انڈیا!! برائے مہربانی پرسکون رہیں، بشریٰ انصاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں سورماؤں کی شکست کے بعد بھارتی شائقین کو پیغام دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہیلو انڈیا ،براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔

انہوں نے لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں ،لہٰذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی جس کے بعد مشتعل بھارتی شائقین اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نامراد بھارتی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ کولمبو سے روانگی کے وقت بھارتی کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے واپسی کی راہ لی تو تمام نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے بڑے آرام سے اپنی گاڑی کی طرف ہو لئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں