متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا 1947 میں ملنے والی آزادی کو بھیک قرار دینے کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارت کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے متنازع بیانات کا سلسلہ گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل جاری ہے کہ ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکارہ نے متنازع بیان داغ دیا ہے جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی جانب سے کنگنا پر ملک سے غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں 1947 میں ملی آزادی کو بھیک کہتے ہوئے تبصرہ کیا سبھاش چندر بوس سمیت تمام مجاہدین نے آزادی کیلئے قربانی دیں اور اس راہ میں اپنا خون بہایا لیکن 1947 میں جو ملی وہ آزادی نہیں ‘بھیک’ تھی بھارت کو اصل آزادی تو 2014 میں ملی ہے۔
واضح رہے کہ سن 2014 میں بھارت کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری اکثریت سے وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور گجرات فسادات میں اہم کردار نبھانے والے نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔
کنگنا رناوت کے اس بیان پر بی جے پی رہنما ورون گاندھی نے انہیں ملک کی غدار قرار دیتے ہوئے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ ‘کبھی مہاتما گاندھی جی کی قربانی اور جدوجہد کی بے عزتی، کبھی ان کے قاتل کی عزت افزائی، اور اب شہید منگل پانڈے سے لے کر رانی لکشمی بائی اور سبھاش چندر بوس تک لاکھوں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی بے عزتی’۔
कभी महात्मा गांधी जी के त्याग और तपस्या का अपमान, कभी उनके हत्यारे का सम्मान, और अब शहीद मंगल पाण्डेय से लेकर रानी लक्ष्मीबाई, भगत सिंह, चंद्रशेखर आज़ाद, नेताजी सुभाष चंद्र बोस और लाखों स्वतंत्रता सेनानियों की कुर्बानियों का तिरस्कार।
इस सोच को मैं पागलपन कहूँ या फिर देशद्रोह? pic.twitter.com/Gxb3xXMi2Z
— Varun Gandhi (@varungandhi80) November 11, 2021
ورون گاندھی نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کی سوچ کو میں پاگل پن کہوں یا پھر ملک سے غداری؟
اداکارہ کے بیان پر سکھ رہنما نے کہا کہ منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ‘آزادی کو بھیک کہنا، ایسا لگتا ہے کنگنا رناوت ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہیں’۔
Kangana Ranaut has insulted the martyrdom of countless Indians by calling India’s freedom in 1947 as Bheekh. I request the Hon’ble President of India to reconsider the Honour given to her
She must apologise for her derogatory words@TimesNow @ANI @republic @thetribunechd pic.twitter.com/mmo64IBGPR
— Manjinder Singh Sirsa (@mssirsa) November 11, 2021