اشتہار

سعودی عرب کی شہریت دینے کی منظوری، کن افراد کو دی جائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا نے منفرد مہارت کے حامل افراد کو سعودی عرب کی شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز منفرد مہارت اور تخصص کے حامل متعدد افراد کو شہریت دینے کی منظوری دی۔

شاہ سلمان کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے شاہی حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ قانون، طب، سائنس، ثقافت، کھیلو اور تکنیکی شعبوں سے وابستہ ماہرین کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

شاہی حکم نامے کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے دی جانے والی پہلی منظوری کے بعد اب یہ دروازہ کھل جائے گا اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے زائرین کیلئے اچھی خبر

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ترقی، معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ سعودی حکمرانوں کو امید ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے مختلف شعبوں کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

ایس پی اے کے مطابق وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے ممتاز افراد کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا،  جس کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین اور ممتاز افراد کےسعودی عرب میں قیام کےماحول کو مضبوط بنانا ہے تاکہ دیگر مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں