اشتہار

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں بھارتی افواج کی تعیناتی پر اظہار تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں 5 ہزار 500 اضافی دستوں کی تعیناتی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی دستوں کی تعیناتی کشمیریوں پر مظالم میں اضافے کا باعث بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخاراحمد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مزیدبھارتی فوج کی تعیناتی پر گہرے تحفظات ہیں، بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر ناقابل تصورمظالم کیے ہیں، مظالم میں پیلٹ گنزکااستعمال,،ماورائےعدالت قتل عام ، جبری گمشدگیاں، تشدد اور زیرحراست اموات شامل ہیں۔

عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت اور جنگی جرائم،انسانیت کیخلاف جرائم پر ڈوزئیر عالمی برادری کو دیئے، انسانی حقوق کی کثیرخلاف ورزیوں کےثبوت بھی پیش کیے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ 9 لاکھ قابض افواج والے دنیا کے بڑے ملٹرائز ڈزون میں مزید تعیناتیاں کی گئیں ، اضافی دستوں کی تعیناتی کشمیریوں پر مظالم میں اضافے کا باعث بنے گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کی تذلیل قابل مذمت ہے، پاکستان پھرمقبوضہ کشمیرمیں بربریت روکنے اور بھارت سے پھر غیرانسانی محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کرتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں